اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹک ٹاکرز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستوں پر پیشرفت نہ ہوسکی

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(لاہورنیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستوں پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے دونوں کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار وکلا بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت سرکار کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جا سکا اور مہلت کی استدعا کی گئی۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سفری پابندی کی وجہ سے ویزے ختم ہو رہے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ ویزے کب ختم ہو رہے ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ایک کا مارچ میں ہی ختم ہو جائے گا اور دوسرے کا بعد میں ختم ہوگا۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ان کے ویزے ختم ہو رہے ہیں، جواب جمع کیوں نہیں کرایا، جس پر سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عید کے بعد کی تاریخ دے دیں، جواب جمع کرا دیں گے۔

جسٹس محمد اعظم خان نے ریمارکس دیئے کہ ویزے ختم ہونے کا مسئلہ ہے، عید کے فوری بعد سماعت کریں گے، عدالت نے سماعت 26 مارچ تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے