18 Mar 2026
(لاہور نیوز) لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں اوباش شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم اسد مبینہ طور پر گھروں سے آنے جانے والی لڑکیوں پر آوازیں کستا اور نازیبا اشارے کرتا تھا۔
پولیس کو اطلاع ملنے پر ایس ایچ او شالیمار علی حسن نے بروقت کارروائی کی۔ ایس پی سول لائنز چوہدری کے مطابق ملزم اسد کو بھوگیوال روڈ سے ٹریس کیا گیا۔
پولیس کے مطابق، ملزم کی نازیبا حرکات ویڈیو فوٹیج میں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔
اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس بات کی مثال ہے کہ ہراسگی جیسے معاملات میں بروقت اطلاع دینے اور پولیس کی فوری کارروائی کتنی اہم ہوتی ہے۔
