اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایس پی ڈولفن اظہر جاوید کا علی الصبح شہر کے مختلف سیکٹرز کا دورہ

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(لاہور نیوز) ایس پی ڈولفن لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید نے علی الصبح شہر کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا۔

عید کی آمد کے پیش نظر پورے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور ناکہ جات پر سخت چیکنگ جاری ہے۔

ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں اہم شاہراہوں پر مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں۔

ایس پی ڈولفن نے مختلف پوائنٹس پر ٹیموں اور سیکٹر انچارجز کی سرپرائز چیکنگ بھی کی، جن میں گلبرگ، بھیکے والا موڑ اور جاتی عمرہ شامل ہیں۔

ٹیموں سے ای پولیس ایپ کے ذریعے مشکوک افراد کی چیکنگ کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

ایس پی ڈولفن لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق ہدایات دی گئیں کہ مشکوک موٹرسائیکلوں اور افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور کرائم والے علاقوں میں پٹرولنگ مزید مؤثر بنائی جائے۔

افسران و اہلکاروں کو تاکید کی گئی کہ وہ پروفیشنل انداز میں ڈیوٹی انجام دیں اور ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں۔

یہ اقدامات شہریوں کو عید کے موقع پر محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے