اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چاند رات اورعیدالفطر پر سخت سکیورٹی: صوبہ بھر میں ہزاروں اہلکار تعینات، لاہور ہائی الرٹ

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(لاہور نیوز) عید الفطر اور چاند رات کے موقع پر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے اور اضافی نفری تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے مطابق چاند رات کے موقع پر صوبہ بھر میں مارکیٹوں اور اہم مقامات کی سکیورٹی کیلئے 17 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جبکہ لاہور میں 5 ہزار پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

عیدالفطر کے موقع پر صوبے بھر میں 29 ہزار سے زائد عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 47 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، جبکہ لاہور میں 10 ہزار اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

حکام کے مطابق سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر سکیورٹی اداروں کے تعاون سے مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مساجد، امام بارگاہوں، مارکیٹوں اور اہم مقامات کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

مزید برآں ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کو موثر پٹرولنگ کی ہدایت دی گئی ہے۔

پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ چاند رات اور عید کے دوران ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے