اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں اضافہ، قیمت 533 روپے کلو مقرر

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے دام ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مہنگائی کا سامنا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، برائلر کے نرخ میں تقریباً 7 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 533 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں صافی گوشت 650 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

زندہ برائلر کی قیمتوں میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 340 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہ 353 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے، پرچون سطح پر زندہ برائلر 369 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

رمضان المبارک کے دوران برائلر کی قیمت میں مجموعی طور پر 87 روپے فی کلو تک اضافہ ہو چکا ہے، جو کہ عوام کیلئے تشویش کا باعث ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی 1 روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی قیمت 205 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 6 ہزار 30 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، گزشتہ تین دنوں کے دوران انڈوں کی قیمت میں مجموعی طور پر 5 روپے فی درجن اضافہ ہو چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے