اپ ڈیٹس
  • 204.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومتِ پنجاب نے وی وی آئی پیز سکیورٹی کیلئے نئی لگژری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی

17 Mar 2026
17 Mar 2026

(لاہور نیوز) حکومتِ پنجاب نے وی آئی پیز اور وی وی آئی پیز کے لیے نئی لگژری گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق اس منصوبے پر مجموعی طور پر 52 کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 32 نئی لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی، جبکہ وی وی آئی پیز کی سکیورٹی اور پروٹوکول کے لیے 12 ڈبل کیبن (ڈالے) بھی لیے جائیں گے۔ منصوبے میں گاڑیوں کو جدید سکیورٹی سہولیات سے آراستہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں نائٹ وژن، تھرمل کیمرے اور دیگر جدید حفاظتی آلات شامل ہیں۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کی سکیورٹی اپ گریڈ کے لیے علیحدہ بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے تاکہ اہم شخصیات کو بہتر تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

دوسری جانب محکمہ خزانہ پنجاب نے اس منصوبے پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے اخراجات پر سوالات بھی کیے ہیں، تاہم اس کے باوجود خریداری کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں معاشی دباؤ کے باعث سرکاری اخراجات پر بحث جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے