اپ ڈیٹس
  • 204.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری کمپنیوں میں کمپلائنس کی خلاف ورزیوں پر ایس ای سی پی کا بڑا ایکشن

17 Mar 2026
17 Mar 2026

(ویب ڈیسک) سرکاری کمپنیوں میں گورننس بہتر بنانے کیلئے حکومتی اصلاحات کے تحت ایس ای سی پی نے اہم اقدام کرتے ہوئے ریگولیٹری کمپلائنس کے معاملے پر بڑا ایکشن لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اس سلسلے میں 41 کمپنیوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، ایس ای سی پی کے مطابق کمپنی لا کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 66 نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

ایس ای سی پی نے بتایا کہ 33 کمپنیوں نے سالانہ آڈٹ شدہ اکاؤنٹس جمع نہیں کروائے جبکہ 26 کمپنیوں  نے سالانہ ریٹرنز جمع نہیں کروائے۔

مزید برآں 7 کمپنیوں نے سالانہ جنرل اجلاس منعقد نہیں کئے جبکہ 4 سرکاری کمپنیاں بغیر سی ای او کے کام کر رہی ہیں، سٹیٹ لائف نے دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹسز پر قانونی کارروائی کے بعد جرمانے عائد کئے جائیں گے جبکہ ریگولیٹری کمپلائنس نہ کرنے والی سرکاری کمپنیوں کے نام ویب سائٹ پر جاری کئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں  48 سرکاری کمپنیوں کے بورڈز پر خواتین کی نمائندگی موجود نہیں ہے، جس پر ایس ای سی پی  نے کمپنیوں کے بورڈ پر خواتین ڈائریکٹرز کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ترجمان ایس ای سی پی کے مطابق ایک خصوصی ونگ قائم کیا گیا ہے جو سرکاری کمپنیوں میں کمپلائنس کی نگرانی کرے گا اور ریگولیٹری کمپلائنس بہتر بنانے کیلئے رہنمائی اور معاونت فراہم کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے