اپ ڈیٹس
  • 204.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں زرعی انقلاب، مریم نواز شریف کے اقدامات سے کاشتکار خوشحال

17 Mar 2026
17 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں زرعی شعبے کی بہتری کے لیے متعدد انقلابی اقدامات جاری ہیں، جن کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔

 حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے سی ایم ایگری کلچر انٹرن پروگرام کے تحت پہلی بار زرعی گریجویٹس کو عملی میدان میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق تقریباً 2 ہزار ایگری گریجویٹ انٹرنز اس وقت کھیتوں میں موجود ہیں اور کاشتکاروں کو جدید زرعی طریقوں سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں گندم سمیت مختلف فصلوں کی پیداوار میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ پروگرام کے تحت کئی انٹرنز کو نجی شعبے میں ملازمتیں بھی حاصل ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب کسانوں کی سہولت کے لیے صوبے کے چار بڑے شہروں میں ماڈل ایگری کلچر مالز قائم کیے گئے ہیں جہاں بیج، کھاد، زرعی ادویات اور مشینری ایک ہی چھت تلے دستیاب ہے، جبکہ مزید 10 ایگری مالز کی تعمیر جاری ہے۔

آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے لیزر لینڈ لیولنگ اور بلڈوزر فراہم کیے جا رہے ہیں، جس سے زمین کی ہمواری اور پانی کے مؤثر استعمال میں مدد مل رہی ہے۔ اس کے علاوہ پختہ کھالوں کی تعمیر سے پانی کے ضیاع میں نمایاں کمی آئی ہے۔

زرعی ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے نا صرف کاشتکاروں کی لاگت کم ہو رہی ہے بلکہ پیداوار میں اضافے سے ان کی آمدنی میں بھی بہتری آ رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے