16 Mar 2026
(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے عید الفطر 2026 (شوال) کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشگوئی کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے ہو گی، ٹیلی سکوپ سے دیکھنے کیلئے بھی چاند کی عمر کم از کم 14 گھنٹے ہونا ضروری ہے، 12 گھنٹے کا چاند انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جا سکتا۔
انجم نذیر نے بتایا کہ اس سال رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے کی توقع ہے اور یکم شوال یعنی عید الفطر ممکنہ طور پر ہفتہ 21 مارچ 2026 کو ہو گی، تاہم حتمی اور سرکاری اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔
