اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حنیف عباسی کی 30 جون تک تین ٹرینیں اپ گریڈ کرنے کی ہدات

13 Mar 2026
13 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے 30 جون تک تین ٹرینیں اپ گریڈ کرنے کی ہدات کر دی۔

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ریلوے سٹیشنوں اور ٹرینوں میں سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے ملک بھر کے ریلوے سٹیشنوں پر ایک جیسے بنچز نصب کرنے اور لاہور، کراچی کی طرز پر دیگر سٹیشنوں کی صفائی آؤٹ سورس کرنے کی ہدایت کی۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عوام ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس 30 جون تک اپ گریڈ کر دی جائیں گی۔

دوسری جانب گرین لائن، شالیمار اور پاک بزنس ایکسپریس میں 15 اپریل تک کیمرے نصب کر دیے جائیں گے، بعد ازاں وزیرِ ریلوے سے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب علی ڈار نے ملاقات بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے