اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مشرق وسطیٰ میں جنگ، سٹاک مارکیٹ آج بھی منفی زون میں بند

13 Mar 2026
13 Mar 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور مندی پر بند ہوئی۔

 

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے ابتدا میں 100 انڈیکس 620 پوائنٹس کمی سے 1لاکھ 53ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

بعدازاں دیکھتے ہی دیکھتے مارکیٹ مثبت زون میں آگئی، اور 100 انڈیکس 478 پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ 54ہزار 899 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، تاہم کچھ دیر بعد دوبارہ کمی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس1 لاکھ 54 ہزار 216 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔

 ٹریڈنگ سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 555 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 53 ہزار 866 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مجموعی طور پر 30 کروڑ 30 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً 14 ارب 69 کروڑ روپے رہی۔

دوسری طرف سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک پیسے کمی سے 279.31روپے ہوگئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے