اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چیف سیکرٹری پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، منشیات کےمکمل خاتمے کیلئے پرعزم

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(لاہور نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جبکہ منشیات کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا اور یہ فورس پنجاب کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے اپنا بنیادی ہدف پورا کرے گی۔ چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس فورس سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، اور سی این ایف کی تشکیل میں میرٹ اور شفافیت کو مقدم رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ڈی جی سی این ایف برگیڈئیر مظہر اقبال نے چیف سیکرٹری کو تفصیلی بریفنگ دی۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران سی این ایف نے مجموعی طور پر 510 انسداد منشیات آپریشنز کیے، جن کے دوران 15.4 ٹن منشیات برآمد کی گئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1.8 ارب روپے بتائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صرف گوجرانوالہ ریجن سے ہی 12,500 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ کارروائیوں کے دوران 407 ملزمان گرفتار ہوئے اور 283 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ منشیات کے ساتھ کچھ اسلحہ اور 12 کواد کاپٹرز بھی ضبط کیے گئے۔

چیف سیکرٹری کو بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب کے 53 ہزار تعلیمی اداروں میں "یوتھ آگاہی مہم" کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو منشیات کے خطرات سے آگاہ کیا جا سکے، مزید برآں، دورے میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مسعود مختار، ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ اور سی این ایف کے تمام ڈائریکٹرز اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے