(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال فروری میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 24 کروڑ 18 لاکھ ڈالر جمع کروائے گئے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق فروری میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ماہانہ 2 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق آر ڈی اے میں ستمبر 2020ء سے تاحال مجموعی آمد 12 ارب 17 کروڑ ڈالر رہی، فروری 2026ء میں 14 کروڑ 67 لاکھ ڈالر پاکستان میں استعمال ہوئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق فروری 26ء میں 2 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک بھیجا گیا، آر ڈی اے میں واجب الادا ذمہ داریاں 7 کروڑ 38 لاکھ ڈالر رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے 8 ماہ آر ڈی اے میں مجموعی 1 ارب 60 کروڑ ڈالر جمع ہوئے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں فروری 26ء میں 7 ہزار643 نئے اکاؤنٹس کھولے گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل میں اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 9 ہزار 407 ہوگئی۔
