اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں ٹیکس کی خردبرد کے خلاف عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ماہ اپریل سے تعلیمی اداروں میں ٹیکس کی اہمیت اور خردبرد سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طلباء کو پی آر اے ایمبیسیڈر بنایا جائے گا تاکہ وہ اپنے تعلیمی اداروں میں ٹیکس شعور بڑھانے میں معاونت کریں۔

مہم کے تحت ہوٹل، ریسٹورنٹ، جم اور ایستھیٹک کلینکس سے حاصل شدہ رسیدیں ایپلیکیشن یا واٹس ایپ نمبر کے ذریعے تصدیق کرائی جا سکیں گی, ابتدائی مرحلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن اور پی آر اے مشترکہ طور پر یہ آگاہی مہم چلائیں گے۔

جعلی رسید دینے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران وصول شدہ ٹیکس کا 20 فیصد تک شکایت کنندہ کو انعام کے طور پر دیا جائے گا۔

مزید برآں، وسل بلور ایکٹ حکومت کی منظوری کے بعد فوری طور پر نافذ العمل ہو گا، جس سے عوامی شکایات میں اضافہ اور ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے شعور بیدار ہونے کی توقع ہے۔

پی آر اے کے ترجمان کے مطابق بھاری انعامات کا مقصد صوبہ بھر میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا اور عوام کو ٹیکس ادائیگی کے فوائد سے آگاہ کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے