اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی اے اے ملازمین کے ماہانہ تیل میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) ملازمین کو ملنے والے ماہانہ تیل میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پی اے اے نے کفایت شعاری پلان پر عمل درآمد شروع کردیا ہے، جس کے تحت 2 ماہ تک ملازمین کو ملنے والے ماہانہ تیل میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 3 لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہوں والے پی اے اے ملازمین کی 2 روز کی سیلری کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی اے اے اعلامیے کے مطابق جون 2026ء تک نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگادی گئی ہے جبکہ حکام کے بیرون ملک دوروں اور سرکاری ڈنرز پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق پی اے اے میں تمام آفیشل میٹنگ آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ایئر پورٹس پر 50 فیصد عملہ کام کرے گا۔

پی اے اے اعلامیے کے مطابق ہفتہ وار 4 روز کام اور 3 دن تعطیل ہوگی، ادارے کے تمام سکولوں میں 16 سے 31 مارچ تک چھٹی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق پی اے اے میں لازمی سروس والے شعبہ جات شفٹ میں 24 گھنٹے معمول کے مطابق کام کریں گے، ڈائریکٹر ایچ آر نے کفایت شعاری پلان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے