اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.69 قیمت فروخت : 40.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 324.80 قیمت فروخت : 325.39
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.62 قیمت فروخت : 376.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.44 قیمت فروخت : 200.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.94 قیمت فروخت : 206.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.38 قیمت فروخت : 74.52
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.05 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.28 قیمت فروخت : 913.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547500 دس گرام : 469400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501871 دس گرام : 430280
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9373 دس گرام : 8044
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(لاہور نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور میں رات گئے ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ریکارڈ کی گئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔

شہر کے بعض علاقوں میں اب بھی کالے بادل چھائے ہوئے ہیں اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھرم پورہ، مغل پورہ، گڑھی شاہو، کینال روڈ اور فیروزپور روڈ پر بارش ہوئی جبکہ اچھرہ، ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، کچا جیل روڈ اور چونگی امر سدھو کے علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کوٹ لکھپت، نشتر کالونی، جین مندر، چوبرجی اور ملتان روڈ کے مختلف مقامات پر بھی بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے بعد سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہی جبکہ بعض مقامات پر ہلکا پانی بھی جمع ہونے کی اطلاعات ملیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے جبکہ شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ادھر شہر میں ہوا 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب تقریباً 70 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

لاہور کے علاوہ میانوالی، سرگودھا اور دیگر شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی، اٹک شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، پشاور کے بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوگئی، گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

کندیاں، پھالیہ، چشمہ اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، پنڈ دادنخان اور گردو نواح میں بادل خوب برسے، بھلوال اور دیگر علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش ہوتی رہی، مریدکے اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے سردی پھر لوٹ آئی۔

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے