اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کا کفایت شعاری پلان، عملدرآمد کیلئے اسحاق ڈار کی زیرقیادت کمیٹی قائم

10 Mar 2026
10 Mar 2026

(لاہور نیوز) حکومت کے کفایت شعاری پلان اور توانائی کی بچت کے حوالے سے اقدامات پر عملدرآمد کیلئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے زیر صدارت کمیٹی قائم کر دی گئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے حوالےسے حکومت کے اعلان کردہ اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کی جائے گی، اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ عالمی حالات کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے حوالےسے حکومت کے اعلان کردہ اقدامات پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے زیر قیادت ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کفایت شعاری کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے تاکہ ان کی بدولت ہونے والے اثرات کو جانچا جاسکے۔

شہباز شریف نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو سادگی، کفایت شعاری اور توانائی کے بچت کے حوالےسے اقدامات کو بھرپور طریقے سے نافذ کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ تمام وزارتیں اور ادارے کفایت شعاری کے تحت بند کی گئی گاڑیوں کی تصاویر کابینہ ڈویژن کو بھیجیں، انہوں نے کہا کہ ورک فرام ہوم کو مؤثر بنانے کے حوالے سے ہر وزارت اپنی رپورٹ وزیر اعظم آفس بھیجے گی۔

شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ تمام وفاقی وزارتیں اور ڈویژنز کفایت شعاری اور توانائی بچت کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات اور ورک فورس مینجمنٹ کے حوالےسے روزانہ اور ہفتہ وار رپورٹ کمیٹی کو جمع کروائیں گی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے