اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت نے آئندہ ہفتوں کیلئے مزید پٹرولیم کارگو کے انتظامات کر لیے: وزیرخزانہ

09 Mar 2026
09 Mar 2026

(لاہورنیوز) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ ہفتوں کیلئے مزید پٹرولیم کارگو کے انتظامات کرلیے۔

 

وفاقی دارالحکومت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خطے کی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور سپلائی کا جائزہ لیا۔

کمیٹی نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین معمول کے مطابق فعال ہے، جب کہ متعدد کارگو راستے میں ہیں۔

وزیر خزانہ کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت نے آئندہ ہفتوں کیلئے مزید پٹرولیم کارگو کے انتظامات بھی کر لیے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، حکومت عالمی تیل مارکیٹ کی صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب اجلاس میں توانائی کی طلب کم کرنے کیلئے مختلف بچت اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے عوامی اور سرکاری سطح پر پٹرولیم مصنوعات کے محتاط استعمال پر زور دیا۔

علاوہ ازیں ریفائنری آپریشنز اور تیل کی درآمدات کے انتظامات کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا اور پٹرول پمپس پر سپلائی کی نگرانی کیلئے صوبوں کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ ہوا۔

آخر میں اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے