اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

25 لاکھ 3 ہزار 897 رمضان نگہبان کارڈز تقسیم کئے جا چکے ہیں، عظمیٰ بخاری

07 Mar 2026
07 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 25 لاکھ 3 ہزار 897 رمضان نگہبان کارڈز تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور وزیر بلدیات ذیشان رفیق  نے مشترکہ پریس کانفرنس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور رمضان ریلیف اقدامات پر بریفنگ دی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب کے ہر کونے میں ترقیاتی کام شروع کئے گئے ہیں اور عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبے بھر میں 422 مقامات پر افطار دسترخوان قائم کئے گئے جبکہ 25 لاکھ 3 ہزار 897 رمضان نگہبان کارڈز بھی تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 6100 مقامات پر سیوریج لائنز بچھانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ مجموعی طور پر 2 ہزار 265 کلومیٹر نئی سیوریج لائن بچھائی جائے گی، اس کے علاوہ 130 نئے ڈسپوزل اسٹیشنز، 189 کلومیٹر مضبوط واٹر ڈرینز اور 328 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی تعمیر کئے جائیں گے، شفاف ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 13 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جا رہے ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں تالاب اور جوہڑوں کی صفائی کے ساتھ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی لگائے جائیں گے۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق  نے بتایا کہ اربن فلڈنگ کے خاتمے کیلئے انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینکس کی تعمیر جاری ہے اور 517 ارب روپے کی لاگت سے 67 شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے، 358 انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینکس نہ صرف بارش کے پانی کو محفوظ کریں گے بلکہ زیر زمین پانی کی سطح بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے