اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جوا ایپ کی تشہیر کیس: رجب بٹ و دیگر کی عبوری ضمانت پر سماعت، عدالت نے ریکارڈ طلب کرلیا

06 Mar 2026
06 Mar 2026

(لاہور نیوز) سیشن کورٹ میں جوئے کی ایپ کی مبینہ تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ، ندیم نانی والا اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے این سی سی آئی اے سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریکارڈ پیش کیا جائے، کیس کو انتظار میں رکھا جا رہا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔

ملزم رجب بٹ اور زرق نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی جبکہ ندیم نانی والا عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔ ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سحری کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں فوڈ پوائزننگ ہوگئی ہے۔

وکیل رانا معروف نے عدالت سے استدعا کی کہ ندیم نانی والا کی ایک روزہ حاضری معاف کی جائے۔ ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے کی جانب سے جوئے کی ایپ کی مبینہ پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے