اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مصری شاہ پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

06 Mar 2026
06 Mar 2026

(لاہور نیوز) مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل ٹریکنگ اور آئی ایم ای آئی نمبر کی مدد سے موبائل اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق پولیس  نے چوری شدہ موبائل فون کی ٹریکنگ کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے 2 موٹرسائیکلیں، 9 موبائل فونز، غیر قانونی اسلحہ اور 40 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔

ایس پی سٹی کے مطابق ایس ایچ او علی زیب دستگیر اور سب انسپکٹر منیب  نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت سعید اور عماد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے