اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ریلوے کی 8 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا منصوبہ تیسری بار بھی ناکام

03 Mar 2026
03 Mar 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ریلویز کی جانب سے 8 مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا منصوبہ تیسری مرتبہ بھی ناکام ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق نجی کمپنیوں نے اوپن نیلامی میں بنچ مارک سے کم بولیاں جمع کرائیں جس کے بعد ریلوے ہیڈکوارٹر  نے آؤٹ سورسنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی مجموعی آمدنی سے زائد بنچ مارک مقرر کئے جانے کے باعث نجی کمپنیوں  نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا، ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اوپن نیلامی میں چار نجی کمپنیوں  نے پانچ ٹرینوں کیلئے بولیاں جمع کروائیں تاہم تمام بولیاں مقررہ بنچ مارک سے کم رہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک نجی فرم  نے ہزارہ ایکسپریس کیلئے 3 ارب 50 کروڑ روپے کے بنچ مارک کے برعکس 2 ارب 78 کروڑ روپے کی پیشکش کی، اسی طرح ملت ایکسپریس کیلئے 3 ارب 50 کروڑ روپے کے مقابلے میں 2 ارب 59 کروڑ روپے کی بولی جمع کروائی گئی۔

نئے بنچ مارک پر نجی کمپنیوں اور فرموں نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، جس کے باعث آؤٹ سورسنگ کا تیسرا مرحلہ بھی کامیاب نہ ہو سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے