اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اتفاق ہسپتال میں علاج کی غرض سے آئی فیملی سے واردات، تحقیقات کا آغاز

03 Mar 2026
03 Mar 2026

(لاہور نیوز) اتفاق ہسپتال میں علاج کی غرض سے آنے والی ایک فیملی کے ساتھ پیش آنے والی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس  نے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کی ہدایت پر لیاقت آباد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ شہری افضل کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ایس ایچ او لیاقت آباد کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش جاری ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے