غیر متعلقہ ایم ٹیگ استعمال کرنے پر بائیک سوار پر مقدمہ درج ہو گا، ڈی جی ایکسائز
(ویب ڈیسک) ایم ٹیگ سٹیکرز چوری ہونے کے خدشات پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کا اہم بیان سامنے آ گیا۔
ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ ایم ٹیگ استعمال کرنے پر بائیک سوار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، ایم ٹیگ سٹیکر میں جدید سکیورٹی فیچرز کو متعارف کرایا گیا ہے، مختلف ناکوں پر ریڈرز کی مدد سے ایم ٹیگ کی سکینگ کی جاتی ہے، ایم ٹیگ کی بائیک نمبر کے ساتھ مماثلت اور ملکیت کی تصدیق ہوتی ہے۔
ایم ٹیگ چوری ہونے پر رجسٹرڈ نمبر سے ون تھری ون تھری پر ایم ٹیگ بلاک کرائیں، شہری دوبارہ نیا ایم ٹیگ مفت حاصل کر سکیں گے، جبکہ غیر متعلقہ ایم ٹیگ استعمال کرنے پر بائیک سوار پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ڈی جی ایکسائز کے مطابق بائیکس اورگاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کا مقصد شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے، اس سے ٹریفک مانیٹرنگ اور سرویلنس سے شہر کو محفوظ بنانے میں آسانی ہو گی۔
