اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.66 قیمت فروخت : 40.74
  • یورو قیمت خرید: 329.23 قیمت فروخت : 329.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.53 قیمت فروخت : 376.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.34 قیمت فروخت : 198.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.66 قیمت فروخت : 205.02
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.48 قیمت فروخت : 74.61
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.55 قیمت فروخت : 916.19
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 552300 دس گرام : 473500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 506271 دس گرام : 434039
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9808 دس گرام : 8418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شاہراہوں کی تعمیر مقررہ ڈیڈ لائن تک مکمل کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس

03 Mar 2026
03 Mar 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جاری منصوبوں کی پیش رفت اور ڈیڈ لائنز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری، سپیشل سیکرٹریز، چیف انجینئر اور متعلقہ ایکسین و ایس ڈی اوز  نے آن لائن شرکت کی، صوبائی وزیر کو مختلف اہم شاہراہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ واہگہ روڈ پر بی آر بی نہر کی جانب تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ خوبصورت فواروں کی تنصیب بھی مکمل ہو چکی ہے۔

صوبائی وزیر  نے سروس روڈ اور نکاسی آب کے باقی ماندہ کام کو جلد مکمل کرنے کیلئے محکمہ ہاؤسنگ پنجاب سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔

للہ جہلم روڈ کے 128 کلومیٹر طویل منصوبے پر پانچ سیکشنز میں کام جاری ہے، سیکشن فائیو مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ سیکشن تھری پر سب بیس کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

صوبائی وزیر  نے سیکشن فور میں سڑک کے درمیان نصب بجلی کے پولز کو ہٹانے کے عمل میں سست روی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کمشنر راولپنڈی سے فوری رپورٹ طلب کر لی، چیف انجینئر کو موقع کا فوری دورہ کر کے پانچوں سیکشنز کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ للہ جہلم روڈ کو ہر صورت مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔

گجرات سالم تا سرگودھا روڈ پر بیس کورس کا کام تیزی سے جاری ہے، صوبائی وزیر  نے ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان سے مکمل رابطہ رکھا جائے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایت ہے کہ شاہراہوں کی تعمیر کے تمام منصوبے مقررہ ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کئے جائیں۔

انہوں نے زور دیا کہ جو منصوبہ شروع کیا جائے اسے بروقت مکمل کیا جائے اور ممکنہ پیچیدگیوں اور رکاوٹوں پر پیشگی قابو پایا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے