اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.66 قیمت فروخت : 40.74
  • یورو قیمت خرید: 329.23 قیمت فروخت : 329.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.53 قیمت فروخت : 376.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.34 قیمت فروخت : 198.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.66 قیمت فروخت : 205.02
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.48 قیمت فروخت : 74.61
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.55 قیمت فروخت : 916.19
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 552300 دس گرام : 473500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 506271 دس گرام : 434039
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9808 دس گرام : 8418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب بھر میں سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کے احکامات جاری

02 Mar 2026
02 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

ڈی پی آئی (ای ای) کی جانب سے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا، منتخب امیدواروں کو 24 فروری سے 31 مئی 2026 تک بھرتی آرڈرز جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق ایس ٹی آئیز کی تعیناتی مکمل طور پر میرٹ، قانون اور پالیسی کے تحت ہوگی، سکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام 2024 کے تحت بھرتیوں کا عمل تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈی پی آئی (ای ای) کی جانب سے اضلاع کو 3 روز میں ضلع و سکول وائز ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جاری و نئی بھرتیوں کی کیٹیگری وائز تفصیلات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق ڈیٹا سافٹ اور ہارڈ کاپی دونوں صورتوں میں ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کیا جائے گا، ڈویژنل ڈائریکٹرز کو بھرتی عمل کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی پی آئی (ای ای) کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے