اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.66 قیمت فروخت : 40.74
  • یورو قیمت خرید: 329.23 قیمت فروخت : 329.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.53 قیمت فروخت : 376.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.34 قیمت فروخت : 198.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.66 قیمت فروخت : 205.02
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.48 قیمت فروخت : 74.61
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.55 قیمت فروخت : 916.19
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 552300 دس گرام : 473500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 506271 دس گرام : 434039
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9808 دس گرام : 8418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سی ایس ایس 2025 کے حتمی نتائج تاخیر کاشکار ہو گئے

02 Mar 2026
02 Mar 2026

(لاہور نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2025 کے حتمی نتائج میں تاخیر کا اعلان کر دیا۔

جاری کردہ پبلک نوٹس میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان 2025 کے حتمی نتائج کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج کا اجرا اپریل 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق، سی ایس ایس 2025 کے امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی حتمی تعداد کا تعین کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) کے 54ویں بیچ کے آغاز کے بعد کیا جائے گا، یہ تربیتی پروگرام 27 مارچ 2026 سے سول سروسز اکیڈمی لاہور میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عام طور پر سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان امتحانات کے چند ماہ بعد کر دیا جاتا ہے تاہم اس بار اسامیوں کی حتمی تعداد طے نہ ہونے کے باعث نتائج میں تاخیر ہو رہی ہے۔

ایف پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ اس سال کی حتمی اسامیوں کا تعین سی ٹی پی کے 54ویں بیچ کے آغاز کے بعد کیا جائے گا، جس کے بعد باقاعدہ تشہیر کی جائے گی، اس حوالے سے ایف پی ایس سی کے پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ایس ایس امتحان 2025 کے حتمی نتائج اپریل 2026 میں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ سی ایس ایس 2025 کے امتحانات گزشتہ سال منعقد ہوئے تھے اور امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نتائج کے منتظر ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تاخیر سے امیدواروں کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے تاہم انتظامی تقاضوں کے پیش نظر کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے