01 Mar 2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب 2 مارچ کو منعقد ہو گی۔
نو منتخب صدر بابر مرتضیٰ خان سمیت دیگر نو منتخب عہدیدار اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے، نائب صدر سہیل قیصر فاروق تارڑ اور سیکرٹری قاسم اعجاز سمرا اپنے عہدے کا چارج لیں گے۔
تقریب میں فنانس سیکرٹری ملک علی رضا کھرکھر بھی عہدے کا چارج سنبھالیں گے، تقریب ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم میں صبح ساڑھے 10 بجے منعقد ہو گی۔
