(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کےپیشِ نظر افسران و جوان چوکس رہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے شملہ پہاڑی شاہراہ پر جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز نے بھی فیلڈ میں افطاریاں کیں۔
ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کی جوانوں سے ملاقات ہوئی، انہوں نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ فیصل کامران نے کہا کہ فیلڈمیں روزہ رکھنےاور کھولنے والے جوان لائق تحسین ہیں، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سکیورٹی کےبہترین انتظامات یقینی بنارہےہیں، دوسری جانب لاہور میں گرجا گھروں اور اہم مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں حکومتِ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، دفعہ 144 کا نفاذ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات کے باعث کیا گیا۔ اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
