اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اطلاعات پنجاب کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس

01 Mar 2026
01 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ایران پرحالیہ حملےاورخامنہ ای صاحب کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے، ہمیں اس پر دلی رنج ہے،‏ پاکستان نے ہرممکن سفارتی اور اخلاقی طریقےسے ایران کی حمایت کی، اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے واضح طور پر ایران کے خلاف حملے کی مذمت کی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی مذہبی جماعتوں اورعوام سے اپیل ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، اگر ہم احتجاج کو شدت میں بدلیں یا قانون کو ہاتھ میں لیں تویہ دشمن کےمنصوبوں کو فائدہ دے گا، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، احتجاج کوپرامن رکھیں اور ملک کے اندر کسی بھی قسم کی بد امنی یا نقصان سے بچیں، قومی اتحاداوراستحکام ہی اس وقت پاکستان کی اصل طاقت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے