اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا جامعات میں خالی تدریسی عہدوں پر بھرتیوں کا حکم

28 Feb 2026
28 Feb 2026

(لاہور نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان (ایچ ای سی) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر کی جامعات میں تقریباً 40 فیصد آسامیاں خالی ہیں، جس کے بعد خالی تدریسی اور انتظامی عہدوں پر فوری بھرتیوں کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

ایچ ای سی کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جامعات میں پرو وائس چانسلر، رجسٹرار، خزانہ دار اور کنٹرولر امتحانات سمیت متعدد اہم انتظامی عہدے خالی پڑے ہیں، جس سے تعلیمی اور انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔

کمیشن  نے وائس چانسلرز اور ادارہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ تمام تقرریاں میرٹ، شفافیت اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائیں، سلیکشن بورڈز کے باقاعدہ اور بروقت اجلاس یقینی بنانے اور زیر التوا بھرتی کیسز فوری نمٹانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

ایچ ای سی  نے خبردار کیا ہے کہ غیر ضروری تاخیر کی صورت میں متعلقہ حکام کے خلاف انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن کے مطابق جامعات میں گورننس اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے بھرتیوں کا عمل تیز کرنا ناگزیر ہے تاکہ تدریسی و انتظامی خلا کو فوری طور پر پُر کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے