28 Feb 2026
(ویب ڈیسک) آٹھویں کے بورڈ امتحان کیلئے پیکٹا کو تاحال گرانٹ نہ مل سکی جبکہ پیکٹا کی جانب سے پبلیشرز کی ادائیگیاں روک لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پیکٹا نے بورڈ امتحان کیلئے حکومت سے 90 ملین فنڈز کی ڈیمانڈ کی تھی، مذکورہ فنڈز آٹھویں جماعت کے امتحانات پر خرچ ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلیشرز کی 60 فیصد سے زائد ادائیگیاں روکی گئی ہیں تاہم انہیں ابھی تک صرف 40 فیصد تک ادائیگیاں کی گئیں ہیں۔
پیکٹا کے تحت آٹھویں بورڈ کا امتحان 9 مارچ سے لیا جانا ہے جس کے باعث اب پبلیشرز کو بقایاجات بورڈ امتحان کے بعد ادا کئے جائیں گے۔
