اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 546400 دس گرام : 468500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 500863 دس گرام : 429455
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9519 دس گرام : 8170
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

افغان طالبان کی پاک افغان بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 30 طالبان ہلاک

26 Feb 2026
26 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان نے بلا اشتعال فائرنگ کی، افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر بلااشتعال کارروائی کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے خیبرپختونخوا میں پاک افغان بارڈر کے متعدد مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی، سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔

ذرائع کے مطابق چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے نہایت درستی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، افغان طالبان نے پاک-افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر ، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر چکوال بھرپور جواب دیا، سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں افغان کی 2 چوکیاں تباہ کر دیں۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت اور کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

مہمند سیکٹر

ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے فوری اور بھرپور ردِعمل دیتے ہوئے ٹی ٹی اے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، آرٹلری فائر سے ٹی ٹی اے کا سیکٹر ہیڈ کوارٹرز تباہ ہو گیا۔

پاک افغان سرحد، باجوڑ سیکٹر

آرٹلری کے پے در پے فائر سے دشمن کی دفاعی لائنیں لرز اٹھیں، ٹی ٹی اے کی 3 پوسٹیں مکمل تباہ، 8 ہلاکتیں جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے، مؤثر کارروائی جاری ہے۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر فوری ٹینکوں کا استعمال کیا، ٹینک فائر سے طالبان کی پوسٹیں تباہ ہو گئی، ٹی ٹی اے کی متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔

کُرم سیکٹر

ایف سی کے جوانوں نے انتہائی مہارت سے طالبانوں کو جہنم واصل کیا، خصوصی فوٹیج میں جوانوں کو بارڈر افغان طالبان کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان سکیورٹی فورسز کے افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی پر منہ توڑ جواب میں افغان طالبان رجیم کے 22 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام کواڈ کاپٹرز گرا دیئے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ذریعے گولہ باری جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہوائی ڈرونز کے ذریعے بھی چُن چُن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، دوسری جانب افغان طالبان کی طرف سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور فیک ویڈیوز کی بھرمار جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے