اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 546400 دس گرام : 468500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 500863 دس گرام : 429455
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9519 دس گرام : 8170
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اولمپیئن سمیع اللّٰہ پاکستان ہاکی کے چیف سلیکٹر مقرر

26 Feb 2026
26 Feb 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اولمپیئن سمیع اللّٰہ کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔

صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ سمیع اللّٰہ کی تقرری کی سفارش پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی نے کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پُرعزم ہیں، سمیع اللّٰہ کی بطور چیف سلیکٹر تقرری سے قومی ٹیم کھوئی ہوئی عظمت حاصل کرے گی۔

ادھر حکام پی ایچ ایف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سمیع اللّٰہ کی تقرری پاکستان میں ہاکی کی بحالی اور فروغ کی جامع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے ایک جامع "ہاکی روڈ میپ" بھی ترتیب دیا ہے، ملکی و بین الاقوامی مقابلوں کےلیے سالانہ کیلنڈر تیار کیا جارہا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے