اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 546400 دس گرام : 468500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 500863 دس گرام : 429455
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9519 دس گرام : 8170
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلی بار ایشین ٹیموں کے سیمی فائنل سے باہر ہونے کا خدشہ

26 Feb 2026
26 Feb 2026

(لاہور نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی دوڑ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ پہلی بار کسی ایشیائی ٹیم کے سیمی فائنل سے محروم رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کی پوزیشن غیریقینی ہے،پ اکستان بھی اسی صورتحال سے دوچار ہے۔ نیوزی لینڈ سے ہارکر سری لنکا ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے، افغانستان سپر ایٹ تک رسائی حاصل نہ کرسکا اور بنگلہ دیش نے احتجاجاً ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی۔

پاکستان کو اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو لازمی ہرانا اور دیگر نتائج پر نظر رکھنی ہوگی۔ بھارت کو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کا سامنا کرنا ہے۔ اگر ویسٹ انڈیز جنوبی افریقا کو شکست دینے میں کامیاب رہا تو وہ بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوسکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ پلس 3.050 جبکہ پاکستان کا منفی 0.461 ہے، اس کا انحصار میچ جیتنے کے ساتھ رن ریٹ بہتر بنانے پر بھی ہوگا۔

اگر نیوزی لینڈ اپنے آخری میچ میں انگلینڈ سے ہار جاتا ہے تو پاکستان کے امکانات برقرار رہیں گے۔جمعے کو پالے کیلے میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ہرادیا تو وہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا اور ہفتے کو پاکستان سری لنکا کا میچ محض رسمی کارروائی ثابت ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے