اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 546400 دس گرام : 468500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 500863 دس گرام : 429455
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9519 دس گرام : 8170
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ویمن ٹیم کو مسلسل دوسری شکست، جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز جیت لی

26 Feb 2026
26 Feb 2026

(لاہور نیوز) جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان ویمن ٹیم کو 16 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

سینچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بنائے، جنوبی افریقہ کی اینی ڈارکسن 90 اور تزمین برٹز 77 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جبکہ پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال، فاطمہ ثناء اور عروب شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا تاہم پوری ٹیم 345 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے 16 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر 77 اور صدف شمس 61 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہیں، تاہم وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھی جنوبی افریقہ ویمن ٹیم فاتح قرار پائی تھی، افریقن ویمن کو سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے