25 Feb 2026
(لاہور نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فیکلٹی مائیگریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق کیسز جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 مارچ 2026 کر دی گئی، توسیع کا فیصلہ کونسل کے 10 فروری 2026 کے اجلاس میں کیا گیا۔
تمام متعلقہ درخواست دہندگان اور ادارے کیسز وقت پر جمع کرائیں۔مقررہ تاریخ کے بعد مزید کوئی توسیع نہیں دی جائے گی۔
تمام مائیگریشن کیسز پروسیسنگ کے عمل کے تحت جمع ہوں گے۔فیکلٹی ممبران نئی تاریخ تک تمام ضروری دستاویزات مکمل کریں۔اقدام فیکلٹی مائیگریشن کا عمل آسان اور شفاف بنانے کیلئے ہے۔
