اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

جی سی یو میں اسلامی خطاطی پر سالانہ نمائش کا انعقاد،طلبہ اور دیگر معروف شخصیات کی شرکت

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(ویب ڈیسک)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں لائبریری سوسائٹی کے زیرِ اہتمام اسلامی خطاطی پر سالانہ نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف مصور و خطاط اسلم کمال کے خوبصورت فن پارے پیش کیے گئے۔ نمائش میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی اولڈ راوین ڈاکٹر انجم جلال، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کارڈیک سرجری پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی تھے۔

اس موقع پر اسلم کمال کے صاحبزادے فہیم کمال اور صاحبزادی عظمیٰ کمال بھی موجود تھے۔ڈاکٹر انجم جلال نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس نوعیت کی نمائشیں طلبہ کو آرٹ اور خطاطی کے میدان میں نئی تحریک اور رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ عظمیٰ کمال نے کہا کہ جی سی یو نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہر سال اسلامی خطاطی کی نمائش کا انعقاد کر کے قابلِ تحسین مثال قائم کی ہے۔

فہیم کمال نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی خطاطی جیسے خوبصورت فن کو محفوظ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔چیف لائبریرین محمد نعیم نے بتایا کہ جی سی یو گزشتہ پچیس برسوں سے اسلامی خطاطی کی نمائش کا باقاعدگی سے انعقاد کر رہا ہے، جو ادارے کی علمی و ثقافتی روایات کا مظہر ہے۔تقریب میں چیئرپرسن شعبہ پولیٹیکل سائنس فوزیہ غنی، انچارج انٹرنیشنل ریلیشن ڈاکٹر احمد رضاخان اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شہزاد احمد سمیت دیگر اساتذہ بھی شریک تھے

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے