اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سرکاری و نجی سکولوں میں سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(لاہور نیوز) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی سکولوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام سی ای اوز (ڈی ای ایز) کو سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق سکولوں میں طلبہ کے داخلے اور اخراج کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ اوپننگ، ریسس اور چھٹی کے اوقات میں خصوصی نگرانی لازمی قرار دی گئی ہے۔

سکول گیٹ پر صرف ایک داخلی راستہ استعمال کرنے اور طلبہ کے مرحلہ وار اخراج کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے، میٹل ڈیٹیکٹرز اور پینک بٹن کی تنصیب یقینی بنائی جائے، سکولوں کے گرد کم از کم 8 فٹ بلند باؤنڈری وال اور خار دار تار لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی اور ان کے ہمہ وقت الرٹ رہنے پر زور دیا گیا ہے جبکہ سکول ملازمین کی جانب سے گیٹ ڈیوٹی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری رپورٹنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔

مزید برآں ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے ساتھ موک ایکسرسائز کرانے، سکولوں کیلئے ایمرجنسی ایس او پیز تیار کرنے اور سکول حدود و اطراف کی مکمل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، سکولوں کیلئے پولیس موبائل کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام  نے واضح کیا ہے کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بغیر کینٹین ورکرز یا دیگر عملے کی تعیناتی نہیں ہو گی جبکہ سکیورٹی اقدامات میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے