اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر میں تعمیراتی یکسانیت اور عالمی معیار کے نفاذ کا فیصلہ

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(لاہور نیوز) مریم نواز شریف کی زیر صدارت انفراسٹرکچر سٹینڈرڈائزیشن پر خصوصی اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبہ بھر میں تعمیراتی یکسانیت اور عالمی معیار کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے “ون پنجاب—ون سٹینڈرڈ—ون ڈیزائن” پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کا رنگ بھی ایک ہوگا اور معیار کا ڈھنگ بھی ایک۔ پنجاب میں تعمیراتی بے ترتیبی کا خاتمہ کر کے تمام شہروں، گلیوں اور شاہراہوں کو یکساں ڈیزائن اور نظم و ضبط کے سانچے میں ڈھالا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں سڑکوں، گرین بیلٹس، فٹ پاتھ اور سائن بورڈز کا یکساں اور خوبصورت ڈیزائن اپنایا جائے گا۔ سکولوں، ہسپتالوں، بس سٹاپس اور دیگر سرکاری عمارتوں کی تعمیر میں سٹینڈرڈائزڈ ڈیزائن نافذ ہوگا۔ روڈز کے کنارے کیوسک اور چھوٹی دکانوں کے کیبن کے لیے بھی یکساں ڈیزائن مقرر کرنے پر غور کیا جائے گا۔ انفراسٹرکچر اور اربن ڈیزائن کی بہتری کے لیے خود مختار اتھارٹی کے قیام پر بھی غور جاری ہے۔ سٹینڈرڈائزڈ ڈیزائن مینوئل تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے روڈز، سکول، ہسپتال اور بس سٹاپ اب “برانڈ پنجاب” کے سفیر بنیں گے۔ لاہور سے راجن پور تک ہر گلی سگھڑ، ہر شاہراہ دیدہ زیب اور ہر ادارہ نظم و ضبط کا شاہکار ہوگا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انفراسٹرکچر اور روڈز فرنیچر کے یکساں ڈیزائن سے شہر جمالیاتی طور پر زیادہ پرکشش بنیں گے اور پنجاب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا، کیونکہ ڈسپلن ہی ترقی کا اصل حسن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے