اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.54 قیمت فروخت : 40.61
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.45 قیمت فروخت : 279.95
  • یورو قیمت خرید: 329.05 قیمت فروخت : 329.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.92 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.45 قیمت فروخت : 197.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.90 قیمت فروخت : 204.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.49 قیمت فروخت : 74.62
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.48 قیمت فروخت : 917.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 544900 دس گرام : 467200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 499488 دس گرام : 428264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9071 دس گرام : 7785
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لٹن روڈ: ریسٹورنٹ پر ڈکیتی، 3 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

24 Feb 2026
24 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے لٹن روڈ پر ایک ریسٹورنٹ پر گاہکوں اور عملے کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کرنے والے تینوں ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

پولیس کے مطابق 20 فروری کی رات لاہور میں لٹن روڈ پر ایک ریسٹورینٹ میں تین ڈاکو داخل ہوئے جن کی عمریں 20  سے 22 سال کی تھیں تاہم انہوں نے گاہکوں اور عملے کو یرغمال بنایا اور فیملی اور بچوں پر بھی ترس نہ کھایا۔

پولیس  نے کہا کہ ڈاکو گن پوائنٹ پر کاؤنٹر  اورگاہکوں کی جیبوں سے 40 ہزارکیش اور موبائل فون لوٹ کر فرار  ہو گئے، جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج  کی مدد سے فوری کارروائی کا آغاز کیا اور 23 فروری کو سیف سٹی کیمروں کی مدد  سے ملزمان کو ساہیوال اور نارووال سے گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 12 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تینوں ڈاکو سی سی ڈی کے ساتھ پولیس مقابلے میں مارے گئے ہیں، ان کی شناخت نعیم، اشرف اور کبیر کے نام سے ہوئی ہے تاہم گروہ کا سرغنہ نعیم عرف اندھیری تھا جس نے جیل سے نکل کر گروہ تشکیل دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے