24 Feb 2026
(لاہور نیوز) چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 247 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 309 زخمی ہوئے، 117 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 192 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات تیز رفتاری، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
