24 Feb 2026
(لاہور نیوز) مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں جیل ٹرائل پر سماعت ہوئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی، واقعہ کے چشم دید گواہان بیانات پر جرح کیلئے پیش ہوئے، نو مئی سازش کے گواہان بھی بیانات پر جرح کیلئے پیش ہوئے، عمر سرفراز چیمہ کے وکیل نے 4 چشم دید گواہان سے جرح مکمل کی۔
سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے وکیل حسن یوسف شاہ نے جرح کی، آئندہ سماعت پر 9مئی سازش کے گواہان سے جرح ہو گی، عدالت نے ٹرائل کی مزید کارروائی 28 فروری تک ملتوی کر دی۔
مقدمہ میں تمام 37 سرکاری گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی. ملزمان کے وکلاء کی گواہان سے بیانات پر جرح باقی ہے، چشم دید گواہان اور9 مئی سازش کے گواہان کی شہادت ریکارڈ کی گئی تاہم برضمانت اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔
