اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.54 قیمت فروخت : 40.61
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.45 قیمت فروخت : 279.95
  • یورو قیمت خرید: 329.05 قیمت فروخت : 329.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.92 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.45 قیمت فروخت : 197.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.90 قیمت فروخت : 204.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.49 قیمت فروخت : 74.62
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.48 قیمت فروخت : 917.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 544900 دس گرام : 467200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 499488 دس گرام : 428264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9071 دس گرام : 7785
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شکست کے ساتھ رسوائی بھی، بھارت کو میچ سے قبل جاری کردہ پرومو ڈیلیٹ کرنا پڑا

24 Feb 2026
24 Feb 2026

(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت کو 76 رنز سے شکست دی، جس کے بعد میچ سے پہلے جاری کیا گیا بھارتی براڈکاسٹر کا طنزیہ پرومو ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا۔

میچ سے قبل نشر کیے گئے اشتہار میں جنوبی افریقا کو کمزور جبکہ بھارت کو برتری کی علامت کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

پرومو میں کپ کیک کے استعارے کے ذریعے بھارتی ٹیم کی جیت کو یقینی قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تاریخ ایک بار پھر دہرائی جائے گی اور جنوبی افریقا کو شکست ہوگی۔

تاہم میدان میں صورتحال یکسر مختلف رہی۔ جنوبی افریقا نے نا صرف بھارت کو بڑے مارجن سے ہرایا بلکہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں رنز کے اعتبار سے ٹیم انڈیا کو اس کی بدترین شکست بھی دے دی۔

میچ کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے بھارتی براڈکاسٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متنازع پرومو خاموشی سے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔

کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ قبل از وقت دعوے اور طنزیہ مہمات اکثر ٹیموں کے لیے دباؤ کا باعث بنتی ہیں، جبکہ جنوبی افریقا نے اپنی کارکردگی سے ثابت کر دیا کہ میدان میں نتیجہ صرف کھیل ہی طے کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے