24 Feb 2026
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کی تمام خطرناک عمارتوں والے سکولوں کو خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ضلعی اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے تمام خطرناک، جزوی خطرناک سکولوں کی عمارتوں کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔
مراسلے کے مطابق کسی بھی صورت طلبہ کو خطرناک عمارتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،کوئی طالب علم ایسی عمارتوں میں بیٹھ سکے گا نہ پڑھ سکے گا۔
مراسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے خطرناک، جزوی خطرناک سرکاری سکولز کی عمارتوں پر سائن بورڈ آویزاں کیے جانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ کسی ناخوشگوار واقعےکی ذمہ داری ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور ہیڈ ٹیچر پر آئے گی۔
