اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.54 قیمت فروخت : 40.61
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.45 قیمت فروخت : 279.95
  • یورو قیمت خرید: 329.05 قیمت فروخت : 329.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.92 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.45 قیمت فروخت : 197.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.90 قیمت فروخت : 204.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.49 قیمت فروخت : 74.62
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.48 قیمت فروخت : 917.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 544900 دس گرام : 467200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 499488 دس گرام : 428264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9071 دس گرام : 7785
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ کے سپر ایٹ میچ سے قبل موسم کیسا ہو گا؟

24 Feb 2026
24 Feb 2026

(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا اہم سپر ایٹ مرحلے کا مقابلہ آج پالے کیلے سٹیڈیم میں شیڈول ہے اور تازہ رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کنڈی میں شام 7 بجے موسم زیادہ تر صاف رہنے کی توقع ہے، درجۂ حرارت تقریباً 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ریئل فیل 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گا۔

 اگرچہ آسمان صاف رہے گا، تاہم فضائی آلودگی کی سطح نسبتاً خراب بتائی گئی ہے، جو خاص طور پر سانس کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نمی کا تناسب 68 فیصد رہے گا جس کے باعث ماحول خاصا حبس زدہ ہو گا، ڈیو پوائنٹ 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو فضا میں نمی کی بلند سطح کی نشاندہی کرتا ہے۔

شمال مغرب کی سمت سے ہلکی ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ بعض اوقات جھکڑ 13 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں، بادلوں کا تناسب صرف 14 فیصد ہوگا اور حدِ نگاہ 16 کلومیٹر تک واضح رہے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ مرحلے کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

بارش کا سلسلہ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے اعلان کے فوراً بعد شروع ہوا اور ڈھائی گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد امپائرز نے میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے قوانین کے مطابق سپر ایٹ مرحلے کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جو 4 اور 5 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے