اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.57 قیمت فروخت : 40.64
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 330.30 قیمت فروخت : 330.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.68 قیمت فروخت : 378.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.52 قیمت فروخت : 197.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.41 قیمت فروخت : 204.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.03 قیمت فروخت : 916.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533700 دس گرام : 457600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489221 دس گرام : 419464
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8835 دس گرام : 7582
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

رمضان ٹرانسمیشن میں لائیو کالر نے مولانا سے بابر اعظم سے متعلق انوکھی بات پوچھ لی

23 Feb 2026
23 Feb 2026

(ویب ڈیسک)رمضان ٹرانسمیشن میں لائیو کالر نے مولانا سے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ پوچھ لیا۔

قومی ٹیم کی بیٹنگ کا اہم ستون سمجھے جانے والے بابر اعظم ایشیا کپ میں تو شامل نہیں تھے تاہم ورلڈکپ میں ابھی تک وہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے ہیں۔

ان کی ناقص کارکردگی کے باعث سابق کرکٹرز سمیت شائقین کرکٹ بھی مسلسل انہیں ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ایسے ہی ایک تنگ آئے ہوئے مداح نے رمضان ٹرانسمیشن میں لائیو کال کرکے مولانا آزاد جمیل سے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ پوچھ لیا۔

 

 

کالر کے سوال پر میزبان جویریہ سعود نے کہا کہ آج کل تو یہ بچے بچے کے دماغ میں چل رہا ہے کہ کسی طرح ہم اچھے کرکٹرز کو کھلا لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام پاکستان سے اور کرکٹ ٹیم سے بہت پیار کرتی ہے لیکن جو کارکردگی نہیں دکھائے گا اس کے لیے تو یہی ہوگا کہ کسی طرح نکال دیا جائے۔

 

 

مولانا آزاد جمیل نے کہا کہ آپ جب میدان میں چھکا لگاتے ہیں تو یہاں گھروں میں بیٹھے لوگ تالیاں بجاتے ہیں، آپ کو دیکھ کر کرکٹ کھیلتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کو کھیل نہ بنائیں، یہ آپ کے اوپر ایک ذمہ داری ہے۔ آپ جب میدان میں جاتے ہیں تو پڑوسی ملک کا نام سن کر آپ پر سکتہ کیوں طاری ہوجاتا ہے؟

مولانا آزاد جمیل نے کہا کہ ہماری گزارش ہے کہ کرکٹ ٹیم کو بنیان المرصوص میں دشمن کے جہاز گرانے والی افواج پاکستان سے تربیت کی ضرورت ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے