اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.57 قیمت فروخت : 40.64
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 330.30 قیمت فروخت : 330.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.68 قیمت فروخت : 378.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.52 قیمت فروخت : 197.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.41 قیمت فروخت : 204.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.03 قیمت فروخت : 916.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533700 دس گرام : 457600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489221 دس گرام : 419464
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8835 دس گرام : 7582
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ناقص ملاوٹی بیسن تیار کرنے پر چکی کی پروڈکشن بند

23 Feb 2026
23 Feb 2026

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے ہزاروں کلو ناقص اور ایکسپائر خوراک تلف کر دی۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں  نے کاہنہ نو اور سندر روڈ کے علاقوں میں کارروائیاں کیں، جہاں مختلف فوڈ یونٹس اور کولڈ سٹورز کی چیکنگ کی گئی۔

حکام کے مطابق 5 ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کی گئی، جس میں سے 1400 کلو ایکسپائر فروزن گوشت برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا گیا، کولڈ سٹور میں ایکسپائر پروڈکٹس پر لازم لیبل موجود نہیں تھے جبکہ فریش اور ایکسپائر گوشت کو قوانین کے برعکس اکٹھا سٹور کیا گیا تھا۔

کارروائی کے دوران 900 کلو دال چنا، 80 کلو بیسن، 100 کلو مکئی، چکی اور وزن کانٹا ضبط کیا گیا، بیسن میں مکئی کے آٹے کی ملاوٹ ثابت ہونے پر یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی جبکہ سیمپلز  لے کر مزید جانچ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس اور ضروری ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا، جو قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ملاوٹ سے پاک اور صحت مند پنجاب کے قیام کیلئے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، غذائی دہشتگردوں کیلئے قانون مزید سخت کیا جا رہا ہے اور خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر کے کاروبار بند کر دیا جائے گا۔

انہوں  نے خوراک کا کاروبار کرنے والوں کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں، خصوصاً ماہِ مبارک میں ناجائز منافع کیلئے عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے