اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایک روزہ حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے فوری بعد شروع کیا جائے گا

19 Feb 2026
19 Feb 2026

(لاہور نیوز) وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے کہا ہے کہ ایک روزہ حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے فوری بعد شروع کیا جائے گا اور عازمینِ کو فضائی ٹکٹ اور ویزہ کا اجرا جلد شروع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو اور حج ونگ کے افسران نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حجاج کرام کے لیے پاکستان اور سعودی عرب میں مثالی انتظامات فراہم کیے جائیں۔

وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ عازمین حج اور خدام الحجاج کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں 107 شہروں میں 183 تربیتی ورکشاپس کے ذریعے مناسک حج اور انتظامی امور پر تربیت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک روزہ حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے فوری بعد شروع کیا جائے گا اور امسال عازمین حج کو ویکسین، فضائی ٹکٹ اور ویزے کی فراہمی جلد شروع کی جائے گی۔

سردار محمد یوسف نے ہدایت کی کہ حجاج کرام کی سہولیات اور خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے