اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسئلہ فلسطین پر پاکستانی عوام اور ریاست کا موقف ایک ہے: طاہر اشرفی

19 Feb 2026
19 Feb 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستانی عوام اور ریاست کا موقف ایک ہے، بعض عناصر صرف سیاست کیلئے فلسطین کے مسئلہ پر پاکستانی قوم میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

غزہ کی صورتحال پر امن بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اسلامی ممالک کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت اہل فلسطین کیلئے ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے فلسطین کے معاملے پر ہمیشہ امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ غزہ امن بورڈ کے آج ہونے والے اجلاس میں ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف پاکستان کے فلسطین کے مسئلے پر اصولی موقف پر بات کریں گے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالخلافہ القدس شریف ہو، غزہ کی تعمیر نو ہو، مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی وحشت اور بربریت کا خاتمہ ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے